وحدت نیوز(بدین) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا ضلع بدین کی تحصیل تلھار مسجد علی ؑمیں 15 شعبان ولادت باسعادت صاحب العصر والزمان حضرت امام مہدی عج اور شب برات کے سلسلے میں بعد از دعائے ندبہ مومنین سے خطاب ، علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اس امام کی آمد ہے اس خلیفة اللّه کی آمد ہے جس کے ظہور کا انتظار انبیاء علیہم السلام تمام آئمہ معصومین علیہ السلام اور بالخصوص حضرت زینب سلام اللہ علیہا و حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کر رہی ہیں چونکہ یہی وہ فرزند زہرا سلام اللہ علیہا ہے جو آ کر ہر ظلم کا حساب لے گا اور کائنات کو انصاف سے بھر دے گا، سندھ کے قلندری مومنین کو 21 مئی نشتر پارک کراچی میں دشمنانِ امام مہدی علیہ السلام کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی فضا لبیک یا مہدی کی صداؤں سے گونج اٹھی گی۔