شب برات اور روز ولادت امام مہدی عج کے موقع پر وطن عزیز کے استحکام وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، علامہ ناصرعباس جعفری

11 May 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے شب برات کے موقع پر اپنے مرحومین کے ساتھ ساتھ ان شہدا کو بھی یاد رکھا جائے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں اور جو ملک میں جاری دہشت گردی کی نذر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شب برات اللہ تعالی کی طرف سے اللہ کا انعام ہے۔یہ گناہوں کی بخشش کی رات ہے اس لیے اس رات کو اعمال میں بسر کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 15 شعبان امام زمانہ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ اپنی زندگی کو امام علیہ السلام کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے۔ غیبت کبری کے بعد امامؑ کے ظہور کے لیے زمینہ سازی ہمارے لیے واجب ہے۔امام کی نصرت صرف وہی لوگ کریں گے جنہیں امام علیہ السلام کی حقیقی معرفت حاصل ہے۔امام علیہ السلام کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے ۔آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے۔آپ پوری انسانیت کے لیے نجات دہندہ ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس اس موقعہ پر وادی حسین کے قبرستان میں بھی گئے اور شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا بھی انعقاد ہوا جس میں مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی اوروطن عزیزکی سالمیت و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد و اخوت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree