چیئرمین تحریک وحدت اسلامی علامہ جاوید اکبر ساقی کا انتقال،علامہ راجہ ناصرعباس کااظہارتعزیت اور افسوس

31 December 2017

وحدت نیوز(لاہور) تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین علامہ جاوید اکبر ساقی رضائے الہیٰ سےانتقال کرگئے۔ جاوید اکبر ساقی کچھ عرصے سےشدید  علیل تھے،انہیں جگرکا عارضہ لاحق تھا اور وہ ڈائلیسیزپر گذارہ کررہے تھے،  مرحوم کی نماز جنازہ آبائی شہر خوشاب میں ادا کی جائے گی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی،علامہ مبارک موسوی ، علامہ حسن رضا ہمدانی سمیت دیگر رہنماوں نے علامہ جاوید اکبر ساقی کی اچانک وفات کو قومی نقصان قرار دیا ہے،  رہنماؤں نےکہنا ہے کہ پاکستان ایک مخلص دینی کارکن سے محروم ہوگیا، جاوید اکبر ساقی شیعہ سنی اتحاد کیلئےانتہائی  سرگرم رہنما تھے، وحدت کے فروغ کیلئے انہوں نے نمایاں خدمات سرانجام دیں،وہ اہلسنت رہنما ہونے کے باوجود اہل تشیع میں بھی خاصے مقبول تھے، وہ مجالس عزاء سے بھی خطاب کیا کرتے تھے اور ہمیشہ اتحاد امت کیلئے کوشاں رہے،خدا وند متعال مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree