آئین کے ذریعے حدودکا تعین کیا جائے، قانون کے بغیر معاشرہ جنگل بن جاتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

24 March 2018

وحدت نیوز(بھکر) پاکستان کو کمزوررکھنے کیلئے بھارت کو طاقتورکیا جارہاہے،اگر اداروں کا احترام ختم کردیاجائے تو تباہی ہوتی ہے، یہ 22کروڑ کا مسلم ملک ہے جو خطے کی بہت بڑی طاقت ہے، پاکستان کو کمزور کرنا اس کے دشمنوں کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ضلع بھکر میں وکلاءکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ تربیت ڈاکٹر یونس ، معاون مرکزی سیکریٹری سیاسیات برادر محسن شہریار،صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ضلعی رہنماسفیر حسین شہانی اور احسان اللہ بلوچ بھی ہمرا ہ تھے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارا کلچر ختم کیا جارہاہے، ہمارے کلچرکو نقصان پہنچانے کیلئے بیرونی ثقافت کو پروان چڑھایا جارہاہے، بھارتی اور ترکش ڈرامے ہمارے معاشرے کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہر حال میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہئے، آئین کے ذریعے حدودکا تعین کیا جائے، قانون کے بغیر معاشرہ جنگل بن جاتا ہے،عدل وانصاف کا قیام قانون کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، افسوس ہمارے ملک میں جو قانون شکن ہے وہی سب سے بڑا حکمران ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree