باچا خان چوک کوئٹہ میں بم دھماکے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر علامہ راجہ ناصرعباس کا افسوس اور مذمت کا اظہار

30 July 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے باچاخان چوک کوئٹہ پر بم دھماکے اور سکیورٹی اہلکارو ں اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو منظم پلاننگ کے تحت نا امن رکھنے کی سازش رچی جارہی ہے ۔ بھارتی اور افغانی خفیہ ادارے خطے میں امریکی ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے بلوچستان کو تختہ مشق بنائے ہوئے ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل سکیورٹی اہلکاروں، شیعہ ہزارہ شہریوں اور عام عوام پر دہشت گردحملے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کو کاری ضرب لگانے کی مذموم کوششیں ہیں ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں نے پاکستان میں قیام امن کیلئے بے شمار قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں ۔ آج باچاخان چوک کوئٹہ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے غم میں ایم ڈبلیوایم برابر کی شریک ہے ۔ تمام شہداءکی مغفرت اور تمام زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree