عزاداری میں درپیش مشکلات،علامہ مقصودڈومکی کی ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے ملاقات

27 October 2019

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی سیکرٹری جنرل سجاول حاجی مظفر علی لغاری اورسیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم ضلع سجاول برادر نجف علی لغاری کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ ریحانہ لغاری سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت نے وارثان شہداء سے یادگار شہداء ٹاور تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اب تک یادگار شہداء ٹاور تعمیر نہیں ہوسکا اس پر عملدرآمد کیا جائے اور وارثان شہداء سے کئے گئے وعدوں اور معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے۔

انہوں نےکہا کہ خیرپور انتظامیہ ملت جعفریہ اور عزاداران امام مظلوم کے ساتھ مسلسل نا انصافی کر رہی ہے ایک کالعدم دھشت گرد گروہ کے پریشر میں آکر ستر 70 سالہ قدیم جلوس شہادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن مجتبی ع پر گذشتہ دو سال ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ اس روایتی اور قانونی جلوس عزا کے بانیوں کو تنگ کرنے کی بجائے شر پسندوں کو روکا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ ریحانہ لغاری نے کہا کہ یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کے لئے میں متعلقہ ذمہ داران سے بات کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور انتظامیہ کو قدیمی جلوس کے سلسلے میں ہر طرح کی قانونی مدد کے لئے ایس ایس پی اور ڈی سی خیرپور سے آج ہی بات کروں گی۔ انہوں نے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree