وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نےایم ڈبلیوایم کے شعبہ سیاسیات کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید محسن شہریار کو مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور سیاسیات ، علامہ ملازم حسین شاہ کو معاون مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور سید عارف رضا زیدی کو ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نامزد کر دیا۔
اسدعباس نقوی نےکہاہے کہ ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات کی مرکزی ایگزیکٹوکونسل کے نامزد اراکین ملک بھر میںتنظیمی سیٹ اپ سے مربوط ہوکر سیاسی حکمت عملی وضع کرنے اور میں معاونت کریں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ تمام اراکین ایگزیکٹوکونسل ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے قوم وملت کی خدمت کیلئے شب و روزاپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔