ایم ڈبلیوایم رہنما اسد نقوی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات،ایران میں پھنسے زائرین کی فوری واپسی کا مطالبہ

04 March 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اورتفتان بارڈرپر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنمااسدعباس نقوی نےکہا کہ کرونا وائرس کی رپورٹ کے بعد ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کو ایران کے اندر قیام و طعام سمیت متعدد مشکلات درپیش ہیں۔ ایرانی سفارت خانے کو اس سلسلے میں موثر اقدامات کی ہدایات کی جانی چاہیے۔حکومت پاکستان زائرین کی بحفاظت اور فوری واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ زائرین اور ان کے اہل خانہ کے اضطراب کا خاتمہ ہو۔

وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کے مسئلے پر سنجیدگی سے غور وفکر کر رہی ہے۔ایران سے زائرین اور طلبا کی واپسی کے لیے بہترین لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے،ایران سے زائرین اور طلبا کے ائر لیفٹ کر کے لانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی حفاظت اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں۔بہترین میکینزم پر مبنی زیارات پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree