ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسدعباس نقوی کی ڈی جی خان قریطینہ سینٹر میں زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات

19 March 2020

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات، اسدعباس نقوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ڈیرہ غازی خان میں زائرین کیلئے قائم قرنطینہ سینٹر میں مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈیرہ خازی خان قرنطینہ سینٹر میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے، انہوں نے اس بات کااقرار کیا کہ قرنطینہ سینٹر میں قیام پذیر زائرین کی رہائش کے درمیان مناسب فاصلوں کا خیال نہیں رکھا گیا، اس حوالے سے میں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ مزید آنےوالے زائرین کو بہاولپور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں اور ڈیرہ غازی میں سامنے آنے والی خامیوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،ہماری پوری کوشش ہے کہ زائرین کو کسی قسم کی کوئی پریشانی یا مشکل قرنطینہ مراکز میں پیش نا آئیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام زائرین کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے ، منفی رپورٹس کے حامل افراد کوعلیحدہ اور مثبت رپورٹس کے حامل مریضوں کو بلکل علیحدہ آئسولیشن میں رکھا جارہاہے۔

اسدعباس نقوی نے پیر ودھائی اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کی مشکلات کےشکار گلگت بلتستان کے طلباءکی پریشانی سے بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کو آگاہ کیا جس پر انہوںنے فوری طور پر کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کرکے اس مسئلے کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree