علامہ راجہ ناصرعباس نے کوروناوائرس کے بحرانی حالات میں حکومت سےعوام کیلئے ریلیف پیکج کا مطالبہ کردیا

20 March 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کورونا وائرس کےباعث ملک میں پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں حکومت سے عوام کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا مطالبہ کردیا ہے ، مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کی وباء سے ملک بحرانی صورتحال سے گزر رہا ہے۔کورونا وائرس کی وباء سے بچاو کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں کاروبار زندگی بند ہوا ہے۔حکومت عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ملکی عوام کو گیس ،بجلی بل نہ ادا کرنے کا ریلیف فراہم کرے۔حکومت ذخیرہ اندوز و منافع خور مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی کرے۔ملک میں اشیا خورد و نوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ذخیرہ اندوز عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ ملک میں آٹا، صابن سمیت گھریلو استعمال کی مختلف اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانا حکومتی ذمہ داری ہے،حکومت منافع خور اورموقعہ پرست مافیا کے خلاف حکمت عملی تر تیب دے ۔ کرونا وائرس حکومت کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی ذمہ دارنہ طرز عمل کا تقاضہ کرتا ہے۔وفاقی حکومت عوام کو مفت غذائی اجناس فراہم کرکے سہولیات فراہم کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree