احساس کفالت پروگرام کی معاونت سے پاسپورٹ کی شرط لگا کر ہزاروں مستحقین کو نظر انداز کیا گیا ہے، علامہ مقصودڈومکی

13 April 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کی معاونت سے پاسپورٹ کی شرط لگا کر ہزاروں مستحقین کو نظر انداز کیا گیا ہے .کیونکہ سالانہ غریب اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں زائرین زمینی راستے سے مشہد مقدس اور کربلا معلی جاتے ہیں. فرزند رسول ص کی زیارت کے عشق میں امن و امان کی ابتر صورت حال اور مالی مشکلات کے باوجود لاکھوں زائرین زیارتی سفر اختیار کرتے ہیں. انہوں نے وزیر اعظم  وفاقی حکومت اور احساس کفالت پروگرام کے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ وہ مستحق پاسپورٹ رکھنے والے افراد کی مدد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے سندہ حکومت کی جانب سے راشن کی غیر منصفانہ تقسیم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سندہ حکومت مستحقین تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنائے اور اسے اقرباء پروری اور با اثر افراد کی خورد برد سے بچائے۔انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں غربت افلاس اور لاک ڈاؤن کے باعث مجبور لوگوں کی خود کشی کے متعدد واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب مستحق لوگوں کی بروقت امداد کو یقینی بنائیں. انہوں نےکہا کہ مزدور اور بے سہارا انسانوں کی خودکشی ارباب اقتدار کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree