کچھ"نادیدہ طاقتیں"ملک میں ایک بار پھر مذہب و مسلک کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

04 June 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِصدارت ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ 5اگست 2020 کو اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا کہ کچھ"نادیدہ طاقتیں"ملک میں ایک بار پھر مذہب و مسلک کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہیں۔اگر تکفیری گروہوں کو پنپنے دیا گیا تو شدت پسندی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ شکست میں بدل سکتی ہے۔ملک دشمن طاقتیں حقائق کے منافی پروپیگنڈے کے ذریعے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ ان پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو ملک و قوم کی سلامتی کو ایک بار پھر سنگین خطرات لاحق ہو جائیں گے ۔ وطن عزیز میں ستر ہزار شہداء کے قاتل تکفیری مائنڈ سیٹ کو متحرک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ناکام بنانے کے لیے بابصیرت اور دانشمندانہ طرز فکر اختیار کرنا ہو گا۔

اجلاس میں کورونا متاثرین میں مسلسل اضافے پر اضطراب کا اظہار کرتے ہوئےعوامی آگہی مہم میں تیزی لانے کا بھی فیصلہ کیا گیاجبکہ مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف حکومتی اقدامات کافی نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی اجتماعی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔عوام کی طرف سے جب تک ذمہ دارانہ طرز عمل اختیارنہیں کیا جاتا تب تک مثبت نتائج کی توقع کرنا بے سود ہے۔مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے اور کسانوں کی مشکلات پر بھی اجلاس میں بات چیت ہوئی۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کو فوری ریلیف دے اور اس وبا کے تدارک کے لئے ضروری اقدامات کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree