فرانس کے نااہل صدر نے سید لولاکؐ کی شان میں گستاخی کر کے دنیا کے کے کروڑوں انسانوں کی دل آزاری کی ہے،علامہ مقصودڈومکی

29 October 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد)عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں جامعہ المصطفی خاتم النبیین کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی علامہ حاجی سیف علی ڈومکی علی شیر لغاری مولانا منور حسین سولنگی و دیگر نے کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق اور مودت ایمان کی علامت ہے۔ حضور عالم انسانیت کے لئے رحمت بن کر آئے۔ فرانس کے نااہل صدر نے سید لولاک کی شان میں گستاخی کر کے دنیا کے کے کروڑوں انسانوں کی دل آزاری کی ہے۔ فرانسیسی صدر اسلام دشمن ایجنڈا پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انبیاء الہی کی تعظیم اور احترام بشریت پر واجب ہے قرآن کریم کتاب ہدایت اور آسمانی صحیفہ ہے یورپ کے کے بعض مجرم انسان قران کریم اور پیغمبر رحمت کی شان میں توہین کر کے تہذیبوں میں تصادم پیدا کرنا چاہتے ہیں یورپ کے اہل علم دانشور اور عوام اس ظلم ناانصافی اور توہین کے خلاف احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر مسلمین حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے فرانس کے نوجوانوں کے نام لکھے گئے خط کا مقصد یورپ کی نوجوان نسل کو اس مجرمانہ عمل کی طرف متوجہ کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل اور حریت پسند لوگ اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ سید الانبیاء کے میلاد کے ایام کو ہم اتحاد بین المسلمین کے طور پر منا رہے ہیں آج کی ریلی میں شیعہ سنی مسلمانوں نے شریک ہوکر اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیا ہے شیعہ اور سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں جو صدیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں اسلام دشمن قوتیں ایک طرف سے پیغمبر رحمت کی عزت پر حملہ آور ہیں تو دوسری طرف سے وہ امت میں افتراق اور انتشار کے ذریعے مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں پوری امت مسلمہ متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree