یہ دور امریکہ کی شکست کا دور ہے، افغانستان اورمشرق وسطی میں امریکہ کے اربوں ڈالر خاک میں مل گے، علامہ راجہ ناصرعباس

05 November 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ وحدت کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم،ملی یکجہتی کونسل،جماعت اسلامی،شیعہ علما کونسل ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحادکونسل، جمعیت علمائے پاکستان اور مختلف مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںسمیت کثیرتعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےکہاکہ نبی اکرم حضرت محمد مصطفی ؐ کی آمد سب سے بڑی عید ہے، حضور اکرم ص کی ذات تمام کائنات پر تصرف رکھتی ہے اسی لئے آپ رحمت للعالمین ہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ خدا نے ہمیں ایسے نبی کی امت بنایا جو سیرت اور اخلاق میں سب سے برتر ہیں،ملی یکجہتی کونسل واحد پلیٹ فارم ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں،ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فورم سے سیرت النبی پر تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

 فرانس کے حوالے سے مقررین کے موقف کی تائید اور ملی یکجہتی کونسل کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے اتحاد امت کے لیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہا کہ ہمارا خطہ اس وقت بہت حساس مرحلے سے گزر رہا ہے۔دنیا پرلبرل ورلڈ آرڈرکا نظام نافذہے،جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کی منتقلی روکنے کے لئے یورپ اور امریکہ سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔یہ دور امریکہ کی شکست کا دور ہے ،افغانستان سمیت دوسرے حصوں میں امریکہ کو ناکامی اٹھانا پڑی،مشرق وسطی میں امریکہ کے اربوں ڈالر خاک میں مل گے۔

علامہ راجہ ناصرعباس کاکہنا تھاکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کا غیر مستحکم  ہونا پورے خطے کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس وقت جو حالات ہیں اگر ان حالات میں کوئی بھی حکمران ہوتا ہم بحران پیدا کرنے میں ہرگز کردار ادا نہیں کرتے۔ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے یہ وقت بصیرت اور اتحاد کا تقاضہ کرتا ہے،ارض پاک کوفرقہ وارانہ مسائل میں الجھا کرکمزورکرنے کی سازش مل کر ناکام بنائیں گے۔ہمیں تکفیر و توہین کی راہ روکنے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری افواج اس ملک کا مضبوط دفاع ہیں۔ان پرالزام تراشی دشمنوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔وہ سیاسی قوتیں ملک کادفاع نہیں کر سکتی جن کے اثاثے اور اولادیں بیرون ممالک میں پروان چڑھ رہی ہیں۔وطن عزیز سیاسی بحران کاقطعی متحمل نہیں۔دشمن کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اہلسنت ہماری جان ہیں دکھ سکھ کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree