وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی الیکشن میں خیمے کے نشان پر مہر لگا کر ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین نے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے باکردار امیدوار متعارف کرائے ہیں جو انقلابی سوچ کے ساتھ خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں۔ عوام میرٹ پر باکردار امیدواروں کو آگے لائیں ووٹ کو قومی امانت سمجھ کر اس کے اھل تک پہچائیں۔انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ وطن عزیز پاکستان میں اپنے آئینی اور شہری حقوق کے حصول کے لئے سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرے۔
چھوٹا حلقہ انتخاب اور کم لاگت و اخراجات کے باعث بلدیاتی الیکشن میں ملت ہمت و کوشش سے مناسب نمائندگی حاصل کر سکتی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں غیر سنجیدہ رویہ ملت کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوگا۔ بلدیاتی الیکشن میں اپنے امیدواروں کو تنہا چھوڑنے کی بجائے ملت متحد ہوکر اپنے امیدواروں کو کامیاب کرے۔