علامہ حسنین گردیزی کی زیر صدارت مجلس علماء شیعہ پاکستان کا اجلاس، مجوزہ تنظیمی ڈھانچے کی سفارشات مرتب

10 May 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حسنین عباس گردیزی کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں علامہ حسنین عباس گردیزی کے علاوہ حجۃ الاسلام والمسلمین جان محمد حیدری معاون شعبہ تربیت ، حجۃ الاسلام والمسلمین عیسی امینی معاون صدر مجلس علماء شیعہ پاکستان ، حجۃ الاسلام والمسلمین علی شیر انصاری معاون مجلس علماء شیعہ پاکستان ضلع اسلام آباد اور مولانا ظہیر الحسن کربلائی مرکزی کوارڈینیٹر شعبہ تربیت نے شرکت کی۔

 اجلاس  میں دستوری ڈھانچے پر گفتگو کی گئی اور ایک مجوزہ ڈھانچے کی سفارشات مرتب کی گئیں جو جلد ایک مسودے کی صورت میں دستوری کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جناب عیسی امینی کو مجلس علماء شیعہ پاکستان کے صدرکا معاون نامزد کیا گیا اور آفس سیکرٹری کی ذمہ دار دی گئی ۔انہیں ان کی ذمہ داری سے آگاہ کیا اور دفتر کے لیے ایک کمرہ ان کے لیے مختص کیا گیا۔ ان شاءاللہ تعالیٰ آئندہ علماء کرام سے روابط کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔ اجلاس میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ آج کے اجلاس میں جناب مولانا عیسیٰ امینی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اس اہم ذیلی ادارے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree