آزاد صحافت کی لاج رکھنے والے صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

03 May 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظ اللہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد صحافت کی لاج رکھنے والے صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، آزادی صحافت کا دن منانے کا مقصد صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی بجا آوری میں مشکلات کم ہوں، معاشرے کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی قدغن نہ ہو، آزادی صحافت کی پاسداری کے دعوے بہت لیکن عمل کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ومیڈیا مالکان کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے کا صحافتی روش نامناسب ہے، شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو دھمکیوں اور لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آج تک کیا عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پاکستان میں یہ خطرہ اب صرف صحافیوں کو نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے آنے سے بلاگرز اور یوٹیوبرز بھی اس کی زد میں ہیں، آزادانہ اور تخلیقی صلاحیتوں والے صحافیوں کے لیے تو پاکستان انتہائی خطرناک ملک ہے، جو کہ عالمی سطح پر ملکی حوالے سے افسوسناک اور منفی پہلو ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree