ایم ڈبلیوایم کے تحت دو روزہ بقیۃ اللہ تنظیمی و تربیتی شوریٰ عمومی اجلاس کا اسلام آباد میں انعقاد، ملک بھرسے عہدیداران کی شرکت

01 May 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ بقیۃ اللہ تنظیمی و تربیتی شوریٰ عمومی اجلاس جامع امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس میں مرکزی کابینہ سمیت ملک بھر سے ضلعی و صوبائی عہدے داران نے شرکت کی ، اجلاس سے استقبالیہ کلمات مرکزی کنوینئر اجلاس ملک اقرار حسین علوی نے ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا، بقیۃ اللہ تنظیمی و تربیتی اجلاس کے پہلے سیشن "انس با قرآن" میں مختلف صوبائی و ضلعی شخصیات نے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد صوبائی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، صوبہ جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید زعیم عباس زیدی،صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ چوہدری اظہر حسن، صوبائی جنرل سیکرٹری گلگت بلتستان آغا مشتاق حکیمی، ریاست و آزاد جموں کشمیر ڈاکٹر سید فیصل سبزواری اور وسطی پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے پیش کیں۔

اجلاس کی دوسری نشست "ایمان،تنظیم،یقین محکم" کا آغاز نماز ظہرین کے بعد تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت آغا صادق جعفری نے حاصل کی، اس نشست کی کاروائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی اور آغا ضیغم عباس نے چلائی، جس سے سربراہ شوریٰ عالی حجت الاسلام المسلمین علامہ صلاح الدین نے تربیت کے عنوان، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیم کو مضبوط اور مؤثر کیسے بنائیں کے موضوع، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کردار سازی اور میڈیا کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالی، اس کے ساتھ مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری توسیع تنظیم آغا مقصود ڈومکی، رکن شوریٰ عالی نثار علی فیضی اور ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی سیکرٹری صوبائی وزیر زراعت میثم کاظم نے تنظیمی و دستوری امور اور تربیتی نکات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اجلاس کے آخر میں سال گذشتہ مرکزی ، صوبائی اور ضلعی سطح پر تنظیم کے مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداران میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree