سیرت آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے آگاہی کے لئے کتاب ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہدکامطالعہ ضرورکیا جائے، علامہ مقصودڈومکی

08 May 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کتاب کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے کتاب اور معلم بھیجے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ہر یونٹ میں لائبریری ہونی چاہئے۔ کارکن اسٹڈی سرکل پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اسٹڈی سرکل کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیر اسٹڈی سرکل پروگرام کے تحت مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں نوجوانوں کے لئے اسٹڈی سرکل پروگرام منعقد ہوا۔ اسٹڈی سرکل پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیرت آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے آگاہی کے لئے کتاب ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ائ کا مطالعہ ضروری ہے۔ آئمہ ھدٰی علیہم السلام کی زندگی عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے اور قرآن کریم اور وارث قرآن نے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کا مطالعہ ہر انسان کے لئے ضروری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ہر یونٹ میں ایک چھوٹی لائبریری ہونی چاہئے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مطالعہ کی عادت ختم ہو گئی ہے۔ کتاب کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے کتاب اور معلم بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اسٹڈی سرکل پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے یونٹس کے لئے نو نکاتی پروگرام دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے نفاذ سے تنظیمی فعالیت کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree