میری دلی خواہش اور آرزو تھی کہ میں ملت کے تمام طبقات کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کروں، علامہ راجہ ناصرعباس

05 July 2023

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک روزہ ملتان کا دورہ کیا، دورہ ملتان کے دوران اُنہوں نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے علماء کے وفود سے ملاقاتیں، مجلس مکتب علمائے اہلیبیت کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ ''تحفط حقوق تشیع کانفرنس و چہلم شہدائے پاراچنار'' میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عزاداروں، ماتمیوں، علمائے کرام، بانیان مجالس، منتظمین جلوس کو متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہے، جنوبی پنجاب کے دل ملتان میں شاندار کانفرنس کے انعقاد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج اس کانفرنس میں علمائے کرام، ماتمی انجمنوں کے سالار، نوحہ خواں، منتظمین جلوس و مجالس، عزاداروں کی شرکت ایک خوبصورت گلدستہ ہے، ہمیں ولایت کا جام غدیر سے ملا ہے، ہمیں غدیر کو عام کرنا ہے، عید غدیر کو شایان شان طریقے سے منانے کی ضرورت ہے، ہمیں محرم کی طرح غدیر پر بھی خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے میں سمجھتا ہوں آہستہ آہستہ غدیری معاشرے پر وان چڑھ رہا ہے، میری یہ دلی خواہش ہے کہ اس گلدستے کے سارے پھول ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میری دلی خواہش اور آرزو تھی کہ میں ملت کے تمام طبقات کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کروں، ماتمی، عزادار، نوحہ خواں، ذاکرین اور علمائے کرام کا آپس میں رابطہ ہو، ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree