محرم الحرام کا مقدس مہینہ کربلاء میں برپا ہونے والے معرکہ حق و باطل کی یاد تازہ کرتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

20 July 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے محرم الحرام سال 1445 ہجری قمری کے آغاز کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ‎#كربلاء میں برپا ہونے والے معرکہ حق و باطل کی یاد تازہ کرتا ہے۔یہ مہینہ ہر محب اہلبیت علیہم السلام سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اپنے امام سے تجدید عہد کریں۔امام برحق علیہ السلام کے ماننے والے کبھی ظالم کی حمایت اور مظلوم کی مخالفت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حسینی ہیں ہمارا کردار بھی حسینی ع ہونا چاہیے۔ہماری بہنوں بیٹیوں کا زینبی کردار ہونا چاہئیے۔امام عالی مقام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے امام ہیں کسی مخصوص مسلک کا ان پر اجارہ نہیں۔ کربلا میں جا کر دیکھیں ۔مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کے علاوہ عیسائی، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی امام حسین علیہ السلام کو سلام پیش کرنے جوق در جوق آتے ہیں۔یہ اس بلند اورعظیم کردار کو سلام ہے جس نے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا ہر باضمیر کو حوصلہ عطا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ریاستی اداروں سے بھی مطالبہ ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔افغانستان کے راستے شر پسند عناصر کی آمد و رفت مختلف خدشات کو جنم دے رہی ہے۔ ایسی صورتحال جب دشمن تاک میں ہو  قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ادارے عزاداروں پر بے بنیاد مقدمات کے اندراج کی مشق دہرانے سے باز رہیں۔عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جس پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree