حکومت ملک بھر میں عزاداری نواسہ رسول حضرت امام حسین ع کے سلسلے میں سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنائے ،علامہ سید احمد اقبال رضوی

20 July 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنائے، ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں امن وامان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے، ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں نکالے جانے والے عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کے راستوں پر سہولیات کی فراہمی اور حائل رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تمام مسلمان نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے باہمی وحدت اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، اتحاد بین المسلمین وقت کی اشد ضرورت ہے، مجالس، محافلِ عزاء اور جلوسوں میں شریک عزادار مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر انتظامات کو بہتر بنائیں اور حالات کے پیش نظر ارد گرد ماحول پر بھی نگاہ رکھیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree