بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء پر پولیس لاٹھی چارج و پر امن شرکاء کی گرفتاریاں بلا جواز اور آئین وقانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

21 December 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے درجنوں پر امن شرکاء کی گرفتاریاں بلا جواز اور آئین وقانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پرامن گرفتار مرد و خواتین کو فوری رہا کیا جائے، حکومت کا متاثرہ فیملیز کے ساتھ غیر انسانی سلوک کہاں کی عقلمندی ہے، شرکاء میں خواتین اور بچوں کے ساتھ طاقت کا استعمال انتہائی افسوس ناک اور شرمناک ہے، بلوچستان کے گھمبیر مسائل کا حل وہاں کے وفادار عوام کے ساتھ بیٹھ کر نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات کی یخ بستہ سردی میں میری معصوم بیٹیوں اور بیٹوں کی سسکیاں دراصل پاکستانی عوام کی بے بسی کے آنسو ہیں، میں بلوچستان کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، سمیت بلوچ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ہمارے بچے نہیں ہیں؟ ریاست کو ماں بن کر سب کو سینے سے لگانا ہوگا، وگرنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree