وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاایران کے شہر کرمان میں ہونے والے جان لیوابم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے شہید ق ا س م س ل ی م ان ی کے مرقد کے قریب عام شہریوں پر ہونے والی کاروائی کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے اپنے مذمتی بیان کہا کہ اسلامی مزاحمت کا سامنا نہ کر سکنے والا دشمن پیٹھ پیچھے وار کرنے پر اتر آیا ہے، معصوم افراد کی جانوں سے کھیلنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، دونوں دھماکے سردار محاذ استقامت شہید جنرل ق اس م سلی مانی پر کرنا سوچی سمجھی کاروائی کا حصہ ہیں، گلزار شہداء میں بہت بڑی تعداد میں عوام کا موجود ہونا ہی اصل ٹارگٹ تھا، دشمن کی کاروائیاں شہید پرور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ان کاروائیوں سے صہیونی و استعماری قوتوں کے غزہ میں شکست کا واضح اثرات نمایاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دلخراش اور اندھوناک سانحے پر امام زمان عج اور نائب برحق رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سمیت ملت اسلامی ایران کی خدمت میں ملت پاکستان کی جانب سے ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، انشاءاللہ ولی امر مسلمین کی قیادت میں اسلامی مقاومت عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کو جلد بدترین شکست اور تباہی کا تحفہ دے گی۔