وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملک کے نامور صحافی عمران ریاض خان کی دوبارہ بلاجواز گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ نڈر صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ملک،قوم اور قانون و انصاف کے ساتھ عجب مذاق ہے کہ جس شخص نے ایک کروڑ کے ٹھیکے کو چار کروڑ میں خریدا اسے کرپشن کا الزام لگا کر جیل بھجوا دیا گیا اورجس خاتون نے ہاری ہوئی نشست جعل سازی سے اپنے نام کر لی اسے ایوان میں بھیج کر وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب تھما دیا گیا۔