ایم ڈبلیو ایم وطن عزیز پاکستان میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کر رہی ہے،علامہ مقصودڈومکی

23 February 2024

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کوٹ بچل شاہ ضلع جھل مگسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گنداواہ کے صدر سید زاھد حسین شاہ حسینی مولانا شیر علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے گنداواہ میں سابقہ چیئرمین ایم سی سید عبد الغنی شاہ حسینی سابقہ ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم جھل مگسی ایڈووکیٹ سید ولایت علی شاہ بخاری استاد صادق علی شیرازی ضلعی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت مولانا علی نواز عرفانی و دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی ۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے اقتدار کے حریص سیاست دان عہدوں کی بندر بانٹ کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں ان کے ایجنڈہ میں غربت و افلاس سمیت کوئی عوامی مسئلہ نظر نہیں آ رہا ہے اقتدار اختیارات اور عہدوں کی بندر بانٹ میں میرٹ کی بجائے باپ پیثی کو وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتا ہے اور بیٹا باپ کو صدر بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی اور خوشحالی ہے اسی لئے ملک کی سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے آپ کو اقتدار کی بندر بانٹ سے الگ تھلگ رکھا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم وطن عزیز پاکستان میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کر رہی ہے۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ گنداواہ پہنچ کر مدرسے کے پرنسپل مولانا امجد علی کھوسہ مولانا سعید احمد سعیدی مولانا ندیم جوادی و دیگر سے ملاقات کی اور علاقے میں تبلیغی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے گارڈن ٹاؤن گنداواہ میں او ٹی ایس اسکول کا دورہ کیا اور بچوں کو قرآنی قصے کے عنوان سے حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت ہابیل علیہ السلام و قابیل کا قصہ سنایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree