عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں دی گئی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیا جانا حق و صداقت اور ملک و قوم کی جیت ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

03 June 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایکس x اکاؤنٹ سےجاری بیان میں کہا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں دی گئی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیا جانا حق و صداقت اور ملک و قوم کی جیت ہے۔ان شا اللہ وطن عزیز سے اندھیرے چھٹ کر رہیں گے۔ریاست کو آزاد ،باوقار  اور داخلی خودمختار بنانے کے لیے بانی پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عدلیہ کے فیصلے تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یہ ذمہ دارن پر منحصر ہے کہ وہ خود کو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے زندہ رکھنا چاہتے ہیں یا  کسی سیاہ باب میں اضافے کا باعث بننا چاہتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree