ظالموں اور جابروں کی حاکمیت کو تسلیم کرنا بدترین غلامی ہے جو ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

09 June 2024

وحدت نیوز (سکردو) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلامی کو قبول کرنا گناہ ہے- ظالموں اور جابروں کی حاکمیت کو تسلیم کرنا بدترین غلامی ہے جو ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے۔ایک مستحکم اور منتخب حکومت کو گرایا جانا غلامانہ طرز عمل ہے۔ پاکستان کی داخلی و خارجی خودمختاری کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔جی بی میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر میثم کاظم ‎نے امریکی آلہ کاروں کے دباؤ کو جرات مندانہ انداز سےمسترد کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وطن شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر بنایا تھا اسے ہم مل کر ہی بچائیں گے۔ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔گلگت بلتستان کی سرزمین یہاں کےعوام کی ملکیت ہے۔کسی کو جی بی کے عوام کی میراث اور حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے۔یہ سرزمین آپ لوگوں کے آباؤ اجداد نے آزاد کرائی ہے۔ اس کی حفاظت آپ کا فریضہ ہے۔اس ملک کی باگ ڈور پوری قوم خود دار لوگوں کے ہاتھوں میں دیکھنا چاہتی ہے۔ عمران خان ان شاءاللہ اب زیادہ دیر جیل میں نہیں رہیں گے۔گلگت بلتستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں۔انہیں صرف اس لیے نظر انداز کیا جاتا ہے تاکہ  لیٹروں کو ان علاقوں پر مسلط کیا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree