سوات میں انتہا پسند ٹولے کے ہاتھوں سیالکوٹ کے نوجوان کا بے دردی سے قتل ہمارے معاشرے پر بدنما داغ ہے، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

26 June 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)سینیٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ سوات میں انتہا پسند ٹولے کے ہاتھوں  سیالکوٹ کے نوجوان کا بے دردی سے قتل  ہمارے معاشرے پر بدنما داغ ہے۔قران کا حکم ہے جس نے کسی ایک بے گناہ کا قتل کیا اس نے ساری انسانیت کو قتل کیا۔ اس ظلم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی چاہئے۔عام شہریوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خود ہی مدعی بنیں ، خود ہی منصف اور جسے چاہیں خود سزا دے دیں۔ ا س ظلم کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔ اگر ساتھ والا کا گھر جلتا ہوا دیکھ کو خاموش تماشائی  بنے رہے تو کل یہ آگ تماشا دیکھنے والوں کے گھر وں کو بھی جلا کر راکھ کر ڈالے گی۔اس سماجی نا انصافیوں اور برائیوں کی مل کر اصلاح کرنا ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree