اسماعیل ہانیہ کی شہادت بڑادھچکا ضرورہےلیکن اس عظیم قربانی کے نتیجے میں مقاومت اسلامی مزید طاقتور ہوگی،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

31 July 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کو اسرائیل و امریکہ کی مذموم جسارت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے خلاف یہود ونصاریٰ کی کارروائیاں مزید بے لگام ہوتی جا رہی ہیں، اسماعیل ہانیہ پر حملہ کر کے عالم اسلام کے وقار کو نشانہ بنایا گیا ہے، کسی غیر ملک میں ایک مہمان کو نشانہ بنانا جنگی آداب اور انسانی اقدار کے منافی ہے، اسرائیل یہ ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے کہ عالم اسلام اس کے ہدف پر ہے اور وہ جسے جب چاہے نشانہ بنا سکتا ہے، غاصب ریاست  کا یہ تکبر اس کی جلد نابودی و بربادی کی پیش گوئی ثابت ہو گا، اسرائیل و امریکہ کی چالوں کو ناکام بنانے کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ پر اسرائیل کا یہ حملہ اسرائیل کی سالمیت و بقاء پر حملہ ثابت ہو گا، اسماعیل ہانیہ کی شہادت حماس کے لیے ایک بڑا دھچکا ضرور ہے لیکن اس نقصان سے اس  الہٰی تنظیم کی جرآت، جدوجہد اور مزاحمت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ اس کی طاقت کا مظاہرہ پہلے سے کہیں گنا زیادہ دیکھنے میں آئے گا، حماس کے نوجوانوں کی دو ہی منزلیں ہیں، آزادی یا شہادت۔ شہادت کے آرزومندوں کو اس طرح کی کارروائیوں سے ڈرایا جانا ممکن نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree