یہ اربعین عشق خدا، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق حسین علیہ السلام کا دن ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

25 August 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے اربعین امام حسینؑ 1446 ھجری کے موقع پرمیڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا چہلم صدیوں سے دنیا بھر کے مسلمان مناتے اور اس میں شریک ہوتے ہیں  رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے نواسے کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ دیتے ہیں،اس سال کا اربعین سٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔ یہ فتنوں کا خاتمہ یزیدیوں،تکفیریوں اور عالم کفر کو مایوس و نا امید کر دے گا۔ تمام حسینی شیعہ سنی ہاتھوں میں ہاتھ دیے لبیک یا حسین ع کی صدا لگاتے گھروں سے باہر نکلیں اور اربعین امام حسین ؑ میں شریک ہوں۔ یہ اربعین عشق خدا، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق حسین علیہ السلام کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کربلا نہیں پہنچ سکے تھے تو امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں ضرور حاضر ہوں گے۔ چہلم امام حسین علیہ السلام پاکستان کے عوام کے اتحاد کے عملی اظہار کا دن ہو گا۔ گا دشمن ہمیں توڑنا چاہتا ہے ہم اس کو ناکام بنا دیں گے۔یہ دن بھائی چارے،محبت، شعور، بصیرت، آگہی کا دن کہلائے گا۔ہم ثابت کریں گے کہ ہم ظلم کے خلاف، یزیدیت، فرعونیت اور نمرودیت کے مقابلے میں باہم متحد ہیں اور دنیا بھر کے مظلوموں بالخصوص فلسطین و غزہ کے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں،یہی ہماری ذمہ داری ہے اور یہی ہمارا اپنے مولا و آقا اور امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عہد بھی ہے اور یہ عہد ہم نباہ کے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree