ہمیں آج کردار زینبی ادا کرتے ہوئے اس بے نظیر مقاومت فلسطین و لبنان ویمن وعراق کا ترجمان بننا چاھئیے، علامہ راجہ ناصرعباس

26 August 2024

وحدت نیوز(کربلا)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی کربلا معلیٰ میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت و خطاب ۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میں عالمی اہل بیت اسمبلی کے سربراہ آیت اللّٰہ رضا رمضانی، اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ آیت اللّٰہ شیخ ابراھیم زکزکی ، علامہ سیّد علی رضا رضوی آف لندن سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے علماء و دانشور شامل تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاور مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ اور رھبر معظم اپنے متعدد خطابات میں اس پر گفتگو فرما چکے ہیں۔ ہمیں انکے فرمودات کی پیروی کرنی چاھئیے۔ وہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹرٹیجسٹ ہیں۔

علاوہ ازیں انہوںنے فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صبر واستقامت کی جڑیں بھی کربلا حسین علیہ السلام سے جڑی ہوئی ہیں غزہ والوں نے کربلا سے درس مقاومت حاصل کیا ہے۔ اھل غزہ نے اسٹریٹیجکل تو فتح حاصل کر لی ہے۔ دشمن رائے عامہ کے سامنے فتح کو شکست میں بدلنا چاھتا ہے ہمیں آج کردار زینبی ادا کرتے ہوئے اس بے نظیر مقاومت فلسطین و لبنان ویمن وعراق کا ترجمان بننا چاھئیے اور ابھی سے پلاننگ کرنی چاھئیے کہ غزہ کی مکمل فتح کے جو دنیا میں نیا نظام تشکیل پائے گا اس میں ہمارا کردار کیا ہو گا۔ ہمیں بروقت اپنے اپنے مورچے سنبھالنے چاہیں۔کانفرنس کے اختتام پر امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس پر لہرانے والے علم مبارک کی زیارت بھی کرائی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree