وحدت نیوز(بہاولپور) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی ایک روزہ مختصر دورہ بہاولپور پر جامع مسجد چاہ فتح بہاولپور آمد۔اس موقع پر صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی ان کے ہمراہ تھے۔بہاولپور میں ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکت اور ضلع و یونٹس کی کارکردگی رپورٹس سننے کے بعد اپنے صدارتی خطاب میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مزید فعالیت پر زور دیا ۔
مجلس وحدت کے تربیتی اور سیاسی شعبوں میں مزید توجہ کی ضرورت ہے اور ضلعی کابینہ سے امید ہے کہ وہ بہاولپور کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے ۔۔انہوں نے سابقہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ کے چیلنجز پر توجہ دلائی اور مجلس وحدت کے قیام کے بنیادی اغراض و مقاصد کو بیان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق ہمیشہ ظلم کے مقابل اور مظلوم کے حامی بن کر رہیں گے اور ہمارا سیاسی و اجتماعی سفر اسی اصول کے تحت جاری رہے گا ۔انہوں نے عمائدین کا شکریہ ادا کیا ۔مسجد انتظامیہ، انجمن ،ائمہ جمعہ و جماعت، پریس کلب کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کے خطاب میں تشریف لائے اور مجلس وحدت سے اظہار یکجہتی کیا۔قبل ازیں علامہ اقتدار نقوی نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں بہاولپور آمد پر اراکین و معززین نے وفد کا استقبال کیا اور معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔اجلاس کا اختتام دعا،سے ہوا۔