ناکاموں Failures کو جبری مسلط Reinforce کرنا بدترین حکمت عملی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

04 March 2024


 وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ناکاموں Failures کو جبری مسلط Reinforce کرنا بدترین حکمت عملی ہے، ماضی میں اپنائی گئی ایسی ہی پالیسیوں کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، قومیں تجربات سے سیکھتی ہیں اور تلخ تجربات کو دہرایا نہیں جاتا، لیکن پاکستانی قوم کی بدقسمتی ہے جسے ہر بار ایسے ہی سرکل Circle گزارا جاتا ہے جو ماضی میں مسلسل ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو قوم نے اپنا فیصلہ سنایا اور وہ فیصلہ واضح اور دو ٹوک تھا لیکن قوم کو ایک بار پھر ناکامی کے دائرے میں سفر کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہیں، جس کے نتائج بدترین تباہی اور بحران در بحران کی صورت میں نسل در نسل منتقل ہو رہے ہیں ہمارا ملک ان بھیانک نتائج کا حامل نہیں ہو سکتا لہذا ملک کے اجتماعی مفادات کی خاطر غیر آئینی اقدامات سے اجتناب اشد ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree