وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ترجمان سوشل میڈیا ویب سائٹ www.mwmpak.orgکو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA )کی جانب سے بلاجواز طور پر بلاک کردیا گیاہے،انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والی مختلف کمپنیوں کو ایم ڈبلیوایم کی آفیشل ویب سائٹ بند کرنے ہدایت جاری کردی گئی ہیں، پی ٹی اے حکام ویب سائٹ بلاک کرنے کے احکامات جاری سے انکاری ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ www.mwmpak.orgکے جہاں سے جماعت کی قیادت کی پالیسی بیانات اور خبریں جاری کی جاتی ہیں گذشتہ تین ہفتوں سے صارفین کو مختلف انٹر نیٹ سروسز پر ایم ڈبلیوایم کی ویب سائٹ وزٹ کرنے پر مشکلات اور دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہا تھا ،صارفین جب ایم ڈبلیوایم کی ویب سائٹ پر وزٹ کرنے کی کوشش کرتے انہیں ایک ہدایت نامے کا سامنا کرنا پڑتا کہ مذکورہ ویب سائٹ ممنوعہ مواد کے باعث (PTA )کی ہدایت پر بلاک کردی گئی ہے، ایم ڈبلیوایم سوشل میڈیا ڈیسک کی جانب سے جب مختلف انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ آپ کی ویب سائٹ (PTA )کی ہدایت پر بلاک کی گئی ہے، گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کی مرکزی دفتر سے جب(PTA ) حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے ایساکوئی ہدایت نامہ مذکورہ کمپنیوں کوجاری نہیں کیا گیا، جبکہ آج مختلف قومی اخبارات میں بھی ایم ڈبلیوایم کی آفیشل ویب سائٹ کو (PTA ) کی حکم پر بند کرنے کی خبریں شائع ہوئی ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علی احمر زیدی نے (PTA ) حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی آفیشل وہب سائٹ www.mwmpak.orgکو پاکستان بھر کی انٹر نیٹ سروسز پر بحا ل کیا جائے ، بصور ت دیگر ہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایم ڈبلیوایم کی محب وطن قومی سیاسی ومذہبی جماعت ہے جو ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں ہےاور جس کے اراکین اسمبلی اس قت دو صوبائی اسمبلیوں میں موجود ہیں اور عوام کی بھر پور نمائندگی کررہے ہیں ۔