علامہ راجہ ناصرعباس کا 25رجب المرجب یوم شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ پر ملک گیر یوم اسیران ملت جعفریہ منانے کا اعلان

02 March 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی تجویز پر 25رجب المرجب یوم شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو ملک گیر یوم اسیران ملت جعفریہ منانے کا اعلان کردیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ ملک بھر سے لاپتہ شیعہ جبری گمشدگان کی بازیابی کیلئےاس سال 25رجب المرجب 1441ہجری کو آفتاب امامت کے ساتویں تاجدار حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھرمیں یوم اسیران ملت جعفریہ منایاجائے گا۔

انہوںنے تمام مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران کو ہدایت کی کہ اس روزاسیران ملت جعفریہ کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا،آئینی وقانونی جدوجہد وجاری رکھنے کا عزم کیاجائے گا، ملک بھرمیں خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے ساتھ ملاقاتیں کرکے ان کے ساتھ مکمل تعاون کااظہار کیا جائے گاجبکہ اس اہم ایشو پر قانونی، آئینی وعوامی سطح پر ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

دوسری جانب انہوں نے آج طور عرصے سے لاپتہ شیعہ مسنگ پرسنز انجینئر ممتاز حسین رضوی، ذوالفقار شہانی، مرید عباس یزدانی اوڈاکٹر احسن اشفاق کی باحفاظت بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئےخدا وند متعال اور آئمہ اہل بیت ؑ سے اظہار تشکر کیاہے اور پوری ملت جعفریہ کو مبارک باد پیش کی ہے ، انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ آخری بے گناہ اسیر کی بازیابی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree