شہید راہ وحدت علامہ دیدارعلی جلبانی ؒکو بچھڑے6برس بیت گئے

03 December 2019

وحدت نیوز(کراچی) شہید راہ وحدت علامہ دیدارعلی جلبانی ؒکو بچھڑے6برس بیت گئے۔ شہید کی یاد اور ان کے افکار آج بھی ہمارے دلوں میں روشن چراغ کی مانند تابندہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدارعلی جلبانی ؒ اور ان کے باوفامحافظ سرفراز بنگش کی آج چھٹی برسی منائی جارہی ہے ۔

شہید علامہ دیدار علی جلبانی ؒ کو 3دسمبر 2013کو ان کے باوفا محافظ سرفرازعلی بنگش کے ہمراہ اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جامع مسجد الحسینی ؑ ایوب گوٹھ میں نماز ظہرین کی امامت کے بعد اپنی گاڑی میں یونیورسٹی روڈ سے گذر رہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پرسوار چار نقاب پوش مسلح دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علامہ دیدار علی جلبانی ؒ اور ان کا محافظ سرفراز بنگش موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

دونوں شہداء کی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر اقتداءادا کی گئی تھی جس میں سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات سمیت ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی بعد ازاں سرفراز بنگش کی تدفین چشتی نگر قبرستان میں عمل میں لائی گئی تھی جبکہ شہید علامہ دیدار علی جلبانی ؒ کا جسد خاکی ایئرایمبولنس کے ذریعے ان کے آبائی علاقے ٹھری میرواہ منتقل کی گئی تھی جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی تھی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree