وحدت نیوز(بلتستان)مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کی جانب سےاسکردو میں کل ہونے والی بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وحدت سیکریٹریٹ اسکردو سے عظیم الشان بیداری ملت موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جو کےامامیہ چوک، بے نظیر چوک، آغا ہادی چوک سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء اسکردو پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں سینکروں موٹر سائیکلوں پر سوار ہزاروں جوان شریک تھے،یاد گار شہداءپر ریلی کے اختتام پر ریلی جلسے کی صورت اختیار کر گئی جہاں پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال، علامہ آغا علی رضوی ، رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا ، علامہ جعفر موسوی اور علامہ ولایت جعفری نے خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں واضح الفاظ میں فرمایا ہے کہ وہ بھی کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت بدلنے کا ارادہ نہ کر لے، آج جوانوں کی اس بڑی تعداد کو دیکھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ خطئہ بے آئین کے جوانوں نے اپنی حالت بدلنے کا ارادہ کر لیا ہے، انشاء اللہ کل کی عظیم الشان بیدارہ ملت و استحکام پاکستان کانفرنس وادی گلگت بلتستان سے نفرتوں کے خاتمے، غصب شدہ حقوق کے حصول اور سیاسی فرعونوں سے نجات میں سنگ میل ثابت ہو گا۔