وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید آغا محمد رضانے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں استحکام پیدا نہیں ہونے دیتی یہی وجہ تھی کہ کوئٹہ میں الیکشن کے دوران بم دھماکے کیے گئے تاکہ عوام خوف زدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوجائیں مگرغیور عوام نے ملک دشمنوں کو شکست سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ ہوتا ہے تو قابل مزمت ،حامد میر پر ہو تو بھی قابل مزمت مگر جب دہشت گرد دہشت گردی کرتے ہیں تو وہ قابل مزمت ہی نہیں بلکہ قابل مرمت بھی ہیں ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، انہوں نے مذید کہا کہ آج 70سال ہوچکے ہیں مگر اس خطہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیاہر حکمران نے ہمیشہ نیانعرہ لگاکر ہمیں لالی پوپ دینے کی کوشش کی مگر اب ہم ان جھوٹے حکمرانوں کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں ملک دشمنوں کی نظریں اس خطے پر جم چکی ہیں اور جب تک گلگت بلتستان کا علاقہ مستحکم نہیں ہو گا اس وقت تک پاکستان بھی مستحکم نہیں ہوگا۔