انصاف کے حصول کیلئے وارثان شہداء کالانگ مارچ حیدرآبادسے کراچی کیلئے روانہ

17 February 2015

وحدت نیوز (حیدرآباد) سانحہ شکارپور امام بارگاہ کربلائے معلٰی لکھی در کیخلاف وارثان شہداء کمیٹی کا لانگ مارچ حیدر آباد پہنچ گیاہے، لانگ مارچ کی قیادت وارثان شہداءکمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ حیدر علی جوادی، علامہ مختار امامی اور دیگر کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رود لانگ مارچ نوشہرو فیروز سے روانہ ہونے کے بعد مورو آمد پر شرکا کا شاندار استقبال کیا گیا، مورو کے بعد جب لانگ مارچ قاضی احمد پہنچا تو وہاں پیپلز پارٹی (شہید بھٹو گر وپ) کی جانب سے شرکاءکا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قاضی احمد کے بعد جب لانگ مارچ کے شرکا دولت پور پہنچے تو وہاں بھی عوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری اور علامہ حیدرعلی جوادی کی آمد پر لانگ مارچ کے شرکاءاور مقامی لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔ دولت پور کے بعد لانگ مارچ کا سعید آباد پر عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

سعیدآ باد کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء بھٹ شاہ پہنچے، بھٹ شاہ کے عوام کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کا فقید المثال استقبال کیا گیا،  بھٹ شاہ میں لانگ مارچ کے شرکاءنے درگاہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد درگاہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی پر ایک بہت بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس عوامی اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور علامہ مختار امامی نے خطاب کیا، لانگ مارچ کے شرکاء نے بھٹ شاہ میں رات بھر قیام کیا، لانگ مارچ کے شرکاءصبح کراچی کی جانب روانہ ہونے کے بعدسب سے پہلے  مٹھیاری پہنچے، جہاں عوام کیجانب سے پرتپاک استقبال کیا گیاگیا، مٹھیاری سے لانگ مارچ کے شرکاءحیدرآباد شہر میں داخل ہوئے، جہاں بائی پاس پراہلیان حیدر آباد نے شرکاءکا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا، جب کہ سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے استقبالیہ کیمپ پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر قائدین سے ملاقات کی اور خانوادہ شہداء سے اظہار یکجہتی کیا، اس وقت لانگ مارچ کے شرکاءحیدر آباد سے نکل کر جامشورو سے ہوئے نوری آبادپہنچ چکے ہیں ،جو کہ چند گھنٹوں میں قبرستان وادی حسین ؑ پہنچیں گے،جہاں قبور شہداءپر فاتحہ خوانی کے بعد لانگ مارچ کراچی میں داخل ہوجائے گا، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے شاہراہ پاکستان انچولی پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ سے لانگ مارچ کے شرکاء کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچاور کی جائیں گی، کراچی کے مختلف علاقوں سے لانگ مارچ کے شرکاء کے استقبال کے لئے  آنے والے ہزاروں عوام انچولی سے لانگ مارچ میں شامل ہوکر پہلے نمائش جائیں گے جہاں ایک مرتبہ پھر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شرکاءکا شاندار استقبال کیا جائےگا، تھوڑی دیر قیام کے بعد وارثان شہداء کا یہ لانگ مارچ اپنی منزل مقصودیعنی سی ایم ہاوس کراچی پہنچے گا، جہاں لانگ مارچ کے شرکاءاور عوام کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree