وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ملتان میں عشرہ مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؑ کی ذات اقدس تمام امت مسلمہ کے لئے نقطہ وحدت ہے،قیام امام حسین ؑ کا اصل مقصد دین اسلام کو ظالم اور بے دین حکمرانوں کی شر سے بچانا ہے اور شریعت محمدی ؐ کو پھیلانا ہے ،لہٰذا تمام عالم اسلام کو چاہیے کی فکر حسینی کو عام کریں۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت کو چاہئے کی اربعین امام حسین ؑ پر ملک بھر میں تمام جلوسوں اور مجالس عزاء کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ملک عزیز پاکستان میں داعش اور اس جیسی دوسری دہشت گرد تنظیموں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے یہ ملک ہزاروں پاک اور معصوم مسلمانوں نے اپنے جان و مال کی قربانی دے کر حاصل کی ہے اس کو آسانی سے کسی ملک دشمن عناصر کے حولے نہیں کرنے دینگے۔
علامہ اعجاز بہشتی نے فوج اور رینجرز کی دہشت گرد ی کے خلاف کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کا شہر قائد سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن قابل تحسین ہے اور ملت تشیع استحکام پاکستان کے لئے ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ ہے۔