آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں وسعت دینے کی فوری ضرورت ہے، علامہ حسن ظفرنقوی

23 June 2014

وحدت نیوز(لاہور) طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے ایم ڈبلیوایم   لاہور ڈویژن کے مسئولین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ دور حکومت میں بھی علامہ صاحب تشریف لائے تھے مگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، لیکن اقتدار کے نشے میں چور ان نااہل حکمرانوں نے محب وطن پاکستانی بھائیوں بہنوں کیساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام ڈاکٹر صاحب سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور اُن کی آواز پر لبیک کہتے ہیں تو کسی کی مخالفت کی کوئی حیثیت نہیں۔

 

انہوں نے رانا ثناءاللہ کی استعفیٰ کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں پر مشتمل رانا ثناءاللہ کے نجی ملیشیا کو پنجاب پولیس کے چوہنگ سنٹر میں ٹریننگ دے کر سیاسی و فکری مخالفین کیخلاف پنجاب حکومت استعمال کر رہی ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کی ہمارا موقف صاف ہے کہ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے دشمن ہیں، ان کا مذید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم نے گرینڈاپوزیشن الائنس میں شمولیت کا حتمی فیصلہ اب تک  نہیں کیا تاہم ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال میں ہمارے کارکن بھر پور شرکت کریں گے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ اسلام و پاکستان دشمن دہشت گردوں کیخلاف ضرب عضب آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اگر ہماری پاک فوج نے آواز دی تو ہمارے لاکھوں جوان اپنے علماء کیساتھ انکے مورچوں میں موجود ہونگے اور ملکی سالمیت اور بقا پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree