ایم ڈبلیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف مقدمہ انتقامی کاروائی ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

18 March 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پورے ملک میں بھر پور حصہ لے گی اور ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں گے،چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہے،  سیاسی سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جسکی وجہ سے عوام ان نااہل اور کرپٹ سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے حکمران بتائیں کہ وہ عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔؟ (ن) لیگ کے قائدین چھ ماہ میں بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا وعدہ کرتے رہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد حکمرانوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں کیا بلکہ آج ملک اور عوام کو درپیش مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree