ایم ڈبلیوایم کاہدف مکتب تشیع کو پاورکوریڈورمیں پہنچانانہیں بلکے ڈسیشن میکنک کوریڈورتک پہنچاناہے ،ناصرشیرازی

03 November 2015

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی،ضلع ملیرشعبہ امور سیاسیات کے تحت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیمیناربعنوان ملت تشیع کےسیاسی ارتقاءکاسفرحریم ولایت اسلامک انسٹیٹیوٹ جعفرطیارسوسائٹی ملیرمیں منعقد  کیا گیا،جس میں تلاوت کا شرف قاری فداعلی نے حاصل کیا ،ترانہ شہادت برادراحسن مہدی نے پیش کیا،سیمینارسےخصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کیا،جبکہ دیگرمقررین میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناصرشیرازی کا کہنا تھا کہ محروموں کے حقوق کی جنگ ہر صورت جاری رکھے گی،سیاسی عمل میں شریک رہتے ہوئے غاصب اور کرپٹ اشرافیہ سے اقتدارچھین کرمحروم عوام کے ہاتھ میں دینا آرزوشہید حسینی ؒہے جسے ہم پورا کرکے رہیں گے،سانحہ جیکب آباد میں شہید ہونےو الے شیعہ سنی ہندواور سکھ اس بات کا اعلان کرگئے کہ اب دنیا میں فقط دو ہی مسالک باقی ہیں ایک حسینی اور دوسرا یزیدی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد عزیزمفتی جعفرحسین اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒکے فکر فلسفے ،تعلیمات اور خواہشات کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے،انتخابی سیاست میں ورودکا ہدف مکتب تشیع کو پاورکوریڈورمیں پہنچانانہیں بلکے ڈسیشن میکنک کوریڈورتک پہنچاناہے ،الحمداللہ وہ وقت آچکا ہے کہ ملت تشیع قومی فیصلہ سازی میں اپنا اثرونفوذپیدا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح جدوجہداور سیاسی وعوامی جدوجہد میں واضح فرق یہ ہے کہ مسلح جدوجہد کا دورانیہ کم  اور نتیجہ فوری نکلتا ہے لیکن اسکے نتائج عموماًمنفی آتے ہیں جبکہ عوامی وسیاسی جدوجہد کا نتیجہ دیر میں آتا ہے لیکن اس کے اثرات مثبت اور دیرپا ہوتے ہیں،غرض سیاسی میدان میں دوڑلگانا ایک میراتھن ریس ہے جس میں کم حوصلہ افراد جلدی تھک اور مایوس ہو جاتے ہیں ، آئمہ علیہ السلام اورامام خمینی ؒ کی کی تعلیمات اورطرزعمل ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ خداکی راہ میں قیام اور سعی کرنا ہمارا فرض اور نتیجہ دینا خداوند متعال کا کام ہے ، اخلاص نیت شرط ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree