ایم ڈبلیوایم کے میڈیا کوآرڈینیٹرز کی کاوشوں سے جیو ٹی وی کی معافی پر پوری ملت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، مہدی عابدی

02 March 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل کی انتھک کو شش اور مسلسل رابطوں کے باعث جیو نیوز انتطامیہ نے طلعت حسین کے پروگرام نیا پاکستان میں تکفیری جماعت کے سرغنہ کی جانب سے ہل تشیع مکتب فکر کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور انہیں کافر قرار دینے پر آن آیئر معافی طلب کرلی ہے، جبکہ جیو نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمن ،بیورو چیف اسلام آباد رانا جواد سمیت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نے وفود کی صورت میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین سے ملاقاتوں میں مذکورہ توہین اور تکفیر آمیز پروگرام پر تحریری معافی مانگ لی ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کی مرکزی میڈیا کمیٹی اور میڈیا کوآرڈینیٹرز کی مسلسل توجہ ، روابط اور پریشر کے باعث جیو ٹی وی انتظامیہ نے اہل تشیع کی دل آزاری پر فوری طور پر آن ایئر اس قبیح فعل پر معذرت خواہی کی، جبکہ اس ہی پروگرام میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی کو اہل تشیع مکتب فکر پر لگائے گئے من گھڑت اور نا زیبا الزامات کے دفاع کیلئے بھیجا گیا جہاں انہوں نے پروگرام کے میزبان طلعت حسین کی جانب سے کیئے جانے والے تند و تیز اور انتہائی غیر مناسب سوالات کے بھی بڑی دانشمندی ، بصیرت اور حوصلے سےتسلی بخش جوابات دیئے، علامہ امین شہید ی نے ملت جعفریہ پاکستان کی صحیح معنیٰ میں وکالت اور ترجمانی کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مہدی عابدی نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیوایم کی مرکزی میڈیا کمیٹی اپنے قائد علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت ملت کے دفاع اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے ہر میدان میں ہر لمحہ حاضر رہے گی، آئندہ کسی میڈیا ہاوس کو اہل تشیع کی تکفیر پر مبنی پروگرام کی تشہیر کی اجازت نہیں دی جائے گی، جیو کی معافی پر تمام ملت اور میڈیا کوآرڈینیٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree