وحدت نیوز (عراق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں نائب نمائندہ رہبر معظم عراق حجتہ الاسلام آقا ئےشیخ ابو علی بھبھانی سے ملاقات،دو طرفہ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان عراق و پاکستان کی موجودہ صورتحاؒل پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے مسئولین بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری امور خارجہ نے پاکستان کے اندر آنے والے تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کا پاک خون بے اثر نہیں ہوگا ۔ ہم دشمن پاکستان کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور الحمدللہ آج پاکستان کے اہلسنت برادران بھی تشیع کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم نے تکفیری سوچ کو پاکستان میں تنہا کر دیا ہے،دفاع حرمین کی باتیں کر کے تکفیری آج اپنے آپ کو نمایاں کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کا ماضی کا کردار ملت پاکستان کے سامنے ہے کہ وہ دین خدا سے کتنے مخلص لوگ ہیں۔ نمائندہ رہبر نے ایم ڈبلیو ایم کے کردار کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے اک مسلسل جدوجہد کے بعد تبدیل ہوتے ہیں لہذٰا اس راہ پر ڈٹے رہنا اور مسلسل آگے بڑھتے رہنا ہی کامیابی ہے۔