ایک کمزور ملت اپنے زمانے کے امام عج کی ناصر نہیں بن سکتی،ناصر شیرازی

05 September 2015

وحدت نیوز (قم المقدس رپورٹ ازسجاد احمد) مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام مدرسہ حجتیہ کے مطہری ہال میں قبلہ مفتی جعفر حسینؒ کی برسی کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔پروگرام سے خطا ب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آج جتنے کام بھی کررہی ہے ان کی بنیادیں سید محمد دہلویؒ،مفتی جعفر حسینؒ اور علامہ عارف حسین حسینیؒ نے ہی ڈالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے بھی قائد شہید کے افکار کو زندہ رکھنے کا حکم دیاہے اور الحمدللہ مجلس وحدت مسلمین نے اس حکم پر لبّیک کہتے ہوئے آج مختلف محازوں پر پاکستان میں استعمار اور تکفیریت کو زبردست شکست دی ہے۔سیکرٹری سیاسیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ  پاکستان میں شیعوں کو اچھوت بنادیاگیاتھا،ہمارے سرکاری ادارے اور سیاستدان شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتے تھے،حکومتی سرپرستی میں طالبان،سپاہ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی جیسی شیعہ کش تنظیمیں سرِ عام سرگرم تھیں  لیکن ایم ڈبلیو ایم کی  میدانِ عمل میں جہد مسلسل اور جرات و استقلال  کے باعث بہت ہی کم عرصے میں آج سب کو شیعان حیدر کرار کی قدر و قیمت کا پتہ چل گیاہے اور انہیں شدّت سے یہ احساس ہوگیاہے کہ شیعیانِ حیدر کرّار کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں بھی شعوری طور پر اس پیغام کو دوسروں تک پہنچاناچاہیے کہ ایک کمزور ملت اپنے زمانے کے امام کی ناصر نہیں ہوسکتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree