وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اے آر وائی نیوزبیورو آفس لاہور کا دورہ کیااور نواز حکومت کی جانب سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوزکی بندش کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ جمہوریت کے نام پر آمرانہ اقدامات پر کار فرما ہے، وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کی جنگ میں مصروف اے آر وائی نیوز چینل کی بندش کا فیصلہ نواز حکومت کی جانب سے جمہوری اقدار کا قتل اور آزادی جمہوریت پر قدغن ہے، اے آر وائی نیوز چینل ایک وطن دوست ادارہ ہے، حالیہ عوامی احتجاجی تحریک کی سپورٹ اور حکومتی جبر و استبداد کے خلاف اے آر وائی نیوز چینل نے بھاری بھرکم آواز بلند کی ،کرپٹ اور استبدادی پولیٹیکل و لیگل سسٹم کے خلاف عوامی بیداری میں اے آر وائی نیوز نے موثر قردار ادا کیا۔نواز حکومت کے ایسے اقدامات انتقامی جذبات اور آمرانہ ذہنیت کے عکاس ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وفاقی حکومت اور پیمرا کےاے آر وائی نیوز کی بندش اور سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنی کی مضموم کوششوں کی پر زور مذمت کرتی ہے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید ناصر شیرازی اور سیکریٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔