وحدت نیوز(اسلام آباد) نور الہدیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت قائم معصومہ انسٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب بارہ کہو، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ حسنین گردیزی، علامہ اصغر عسکری، علامہ نادر حسنین، علامہ اعجاز بہشتی اور دیگر نے شرکت کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دست مبارک سےادارے کی نو تعمیرشدہ عمارت کافیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔