وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک اور آئی ایس او طالبات کی جانب سے میلاد مسعود جناب فاطمة الزھرا س کا انعقاد ھوا جس سے محترمہ فائزہ بتول نے خطاب کیا ،ان کا کہنا تھا کہ کردار فاطمی و زینبی کی حامل خواتین اپنے ظاھری حجاب کے ساتھ ساتھ قلبی حجاب کا بھی خیال رکھتی ہیں اور اپنے باطن کو گناھوں سے پاک رکھنے کی کوشش کرتی ھیں ۔
انھوں نے کہا باعمل خواتین ہی مھدوی انقلاب کا راستہ ہموار کریں گی اور اپنے امام وقت کی سالاری میں زینبی کردار ادا کرتے ہوے دین مبین کی سربلندی کا باعث بنیں گی اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ بیت زھراؑ میں سلائ سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا نے ابتدائی مراحل میں جو امور انجام دیے جائیں گے ان کے بارے میں تفصیلات بیان کیں علاوہ ازیں بچیوں میں حجاب کی تشویق دلانے کے لیے حجاب کا مقابلہ رکھا گیا اور بہترین حجاب اوڑھنے والی بچیوں میں حجاب سیلیشز اور کارڈز تقسیم کیے گئے۔